استاد انصاريان كی تين پاروں پر مشتمل تفسير كی نمائش

IQNA

انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں؛

استاد انصاريان كی تين پاروں پر مشتمل تفسير كی نمائش

22:24 - August 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2169069
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے انعقاد كے موقع پر دار المعارف الشيعی كے اسٹال پر استاد حسين انصاريان كی تفسير كے كچھ حصوں كی رونمائی كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق استاد حسين انصاريان كی زير تكميل تفسير كے پہلے تين حصے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں پيش كیے گئے ہیں كہ جنہیں انتہائی سليس اور رواں انداز میں تحرير كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ استاد باقی پاروں كی تفسير بھی لكھنے میں مصروف ہیں جبكہ قبل ازیں استاد قرآن كريم ، صحيفہ سجادیہ اور مفاتيح الجنان كے ترجمے مكمل كر چكے ہیں ۔
ياد رہے كہ دار المعارف الشيعی نے اپنی سرگرميوں كا آغاز ايرانی سال كے مطابق ۱۳۷۷ شمسی میں كيا تھا اور اس مركز كا ہدف اہل بيت ( ع) كی ثقافت كی تبليغ ، ترويج اور توسيع ہے ۔
840736
نظرات بینندگان
captcha