قرآنی نمائش میں جمہوریہ آذر بائيجان كے قرآنی محققين كی شركت

IQNA

قرآنی نمائش میں جمہوریہ آذر بائيجان كے قرآنی محققين كی شركت

22:26 - August 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2169989
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے باكومیں قونصلیٹ كے زير اہتمام اور انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے سيكرٹریٹ كی رضا مندی سے جمہوریہ آذر بائيجان كے قرآنی محقق عادل حسين اف كو قرآنی نمائش میں شركت كے لیے ايران روانہ كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق « سويملی كتابم» كے مدير، مركز تحقيقات علمی خواجہ نصير الدين طوسی كے سربراہ اور كتب "اديان انسانوں كی خدمت میں "، "جامعہ مدنی و جامعہ دينی "، "فارابی كے سياسی افكار كی روشنی میں حكومت " ۔۔۔كے مترجم كو انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں خصوصی طور پر مدعو كيا گيا ہے ۔
نمائش كے بين الاقوامی ونگ میں ۲۰ ممالك شريك ہیں اور یہ شعبہ وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور بيرون ملك سرگرام ايرانی قونصلیٹ كے تعاون سے شروع كيا گيا ہے ۔
841955
نظرات بینندگان
captcha