شام میں "رمضان كی راتیں" كے عنوان سے پہلے پروگرام كا انعقاد

IQNA

حضرت خديجہ (ع) كے روز وفات كی مناسبت سے ؛

شام میں "رمضان كی راتیں" كے عنوان سے پہلے پروگرام كا انعقاد

17:10 - August 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2171341
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : "رمضان كی راتیں" سلسلے كا پہلا پروگرام حضرت خديجہ (ع) كی وفات كی مناسبت سے "حضرت خديجہ - راہ اسلام میں فداكاری اور ايثار كا نمونہ "كے عنوان سے ايرانی ، شامی اور فلسطينی ممتاز افراد كی شركت كے ساتھ دس اگست كو منعقد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام شيخ احمد انسٹی ٹيوٹ میں منعقد ہوا اور اس میں شام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير حجت الاسلام و المسلمين سيد احمد موسوی نے شركت كی ۔
اس پروگرام كی ابتدا میں قاری سيد سعيد رضا چاوشی نے قرآن كريم كی تلاوت كی كہ جس كے بعد ايران سے تشريف لائے ہوئے گروپ "قمر بنی ہاشم" نے پيغمبر اكرم (ص) اور اھلبيت (ع) كی شان میں قصيدہ خوانی اور نوحہ خوانی كی ۔
آخر میں دمشق كے شريعت كالج كے استاد ايمان الكردی نے اپنی تقرير میں حضرت خديجہ (ع) كی شخصيت اور منزلت سے متعلق خطاب كيا ۔
842744
نظرات بینندگان
captcha