ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام شيخ احمد انسٹی ٹيوٹ میں منعقد ہوا اور اس میں شام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير حجت الاسلام و المسلمين سيد احمد موسوی نے شركت كی ۔
اس پروگرام كی ابتدا میں قاری سيد سعيد رضا چاوشی نے قرآن كريم كی تلاوت كی كہ جس كے بعد ايران سے تشريف لائے ہوئے گروپ "قمر بنی ہاشم" نے پيغمبر اكرم (ص) اور اھلبيت (ع) كی شان میں قصيدہ خوانی اور نوحہ خوانی كی ۔
آخر میں دمشق كے شريعت كالج كے استاد ايمان الكردی نے اپنی تقرير میں حضرت خديجہ (ع) كی شخصيت اور منزلت سے متعلق خطاب كيا ۔
842744