ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سویڈن میں ايرانی قونصلیٹ بھمن معظمی نے اس قرآنی ہفتے كے پروگراموں كی تشريح كرتے ہوئے كہا : ہفتہ قرآنی كے پروگرام مختلف شعبوں منجملہ قرآن اور خاندان كے موضوع پر ليكچرز اور تعليمی وركشاپس كی صورت میں منعقد ہوں گے ۔
سویڈن میں ايرانی قونصلیٹ نے خوش نويسی كی وركشاپ كو بھی اس ہفتے كے پروگراموں میں سے قرار ديا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس ہفتے میں قرآنی مقابلے لڑكوں اور لڑكيوں كے دو گروپس میں منعقد ہوں گے ۔
سویڈن میں پہلا قرآنی ہفتہ ۱۶ اگست سے شروع ہو گا اور ماہ رمضان كے آخر تك جاری رہے گا ۔
846819