معمر قذافی سبھا كی جانب فرار

IQNA

عرب انقلابی يونين كے سربراہ ؛

معمر قذافی سبھا كی جانب فرار

23:29 - August 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2175149
بين الاقوامی گروپ : عرب انقلابی يونين كے سربراہ نے معمر قذافی كی طرابلس سے ليبيا كے جنوب میں واقع شہر سبھا كی جانب فرار كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ “اليوم السابع” كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبين حزب اختلاف رہنما ياسين السمالوسی نے كہا ہے كہ اطلاعات كے مطابق قذافی طرابلس سے فرار كر كے ليبيا كے جنوب كی طرف منتقل ہو گيا ہے ۔
ياسين السمالوسی نے مزيد كہا : توقع ہے كہ قذافی سبھا شہر میں منتقل ہو جائے گا چونكہ اس شہر كی اكثريت اس كی حامی ہے اور قبيلہ "القذاذفہ " بھی وہیں مقيم ہے ۔
اسی طرح عائشہ قذافی اور اس كے خاندان كی ليبيا كے ساحلی علاقے يخت كی جانب فرار كی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں كہ جہاں سے وہ كويت يا جنوبی افريقہ روانہ ہو جائیں گے ۔
847812
نظرات بینندگان
captcha