مسلمان قرآن كی تعليم كے لیے جديد ٹيكنالوجی سے فائدہ اٹھائیں

IQNA

ملائشين وزير اعظم ؛

مسلمان قرآن كی تعليم كے لیے جديد ٹيكنالوجی سے فائدہ اٹھائیں

19:27 - August 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2178917
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ملائشيا كے وزير اعظم نے مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ قرآن كريم كی تعليم كے لیے جديد ٹيكنالوجی بالخصوص موبائل فون سے استفادہ كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ملائشيا كے وزير اعظم نجيب رزاق نے قرآن كريم كو بشر كے لیے زندگی كے مختلف شعبوں میں ہادی قرار ديتے ہوئے كہا : ملائشيا كے مسلمان قرآن كريم كی تعليم كے لیے جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كریں ۔
ملائشين وزير اعظم نے ياد دہانی كی : آج كی دنيا میں مسلمان جديد ٹيكنالوجی كے ذريعے قرآنی علوم سے زيادہ سے زيادہ آشنائی پيدا كر سكتے ہیں اور موبائل فون بھی ان جديد وسائل میں سے ايك ہے كہ جس كے ذريعے مختلف قرآنی علوم پر دسترس حاصل كی جا سكتی ہے ۔
849914
نظرات بینندگان
captcha