افغانستان ؛ كل قرآن حفظ كرنے والی طالبات كے اعزاز میں تقريب كا انعقاد

IQNA

افغانستان ؛ كل قرآن حفظ كرنے والی طالبات كے اعزاز میں تقريب كا انعقاد

20:46 - September 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2180667
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : اسلامی جمہوریہ افغانستان كے دار الحكومت كابل میں واقع دار القرآن شہيد مشتاق میں تين سال كی شبانہ روز محنت كے بعد حفظ قرآن كريم میں كامياب ہونے والی ۱۵ افغان طالبات كے اعزاز میں تقريب منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام حوزہ علمیہ خاتم النبيين (ص) میں ۲۷ اگست بروز ہفتہ كو منعقد كيا گيا ۔
حوزہ علمیہ خاتم النبيين (ص) كے بانی اور افغان شيعہ علماء كونسل كے سربراہ آيت اللہ العظمٰی محسنی نے حفاظ كرام كو معاشرے كا سب سے عظيم دينی سرمایہ قرار ديتے ہوئے كہا : حفاظ كرام كا فريضہ بنتا ہے كہ معاشرے میں قرآنی ثقافت كے فروغ كے لیے سب سے زيادہ جدوجہد كریں۔
قابل ذكر ہے كہ كابل شہر كے مختلف اسلامی مراكز میں تجويد ، قرائت اور حفظ قرآن كريم كی كلاسیں جاری ہیں ۔
852318
نظرات بینندگان
captcha