الكوثر ٹيلی وژن چينل كے قرآنی مقابلوں میں "عزت راشد " كا پہلا انعام

IQNA

الكوثر ٹيلی وژن چينل كے قرآنی مقابلوں میں "عزت راشد " كا پہلا انعام

14:51 - September 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2181110
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : "ان للمتقين مفازا" كے عنوان سے قرائت قرآن كے ٹی وی مقابلے مصر ، ايران ، پاكستان اور عراق كے قاريوں كی كاميابی كے ساتھ اختتام پذير ہو گئے ، ان مقابلوں میں عزت راشد "الكوثر سیٹلائٹ ٹيلی وژن چينل قرآنی مقابلوں" كا پہلا انعام مبلغ پانچ ہزار ڈالر حاصل كرنے میں كامياب ہو گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الكوثر انٹرنيشنل ٹيلی وژن كے شعبہ تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ابتدائی قضاوت كے بعد دنيا بھر كے ۱۷ ممالك سے ۹۶ قاريوں كو ان مقابلوں میں شركت كی اجازت دی گئی تھی كہ جن كے درميان ماہ رمضان كی ۳۰ ویں شب مقابلے منعقد كیے گئے ۔
ان مقابلوں میں چار مراحل كے بعد ايران ، عراق ، مصر ، شام ، بحرين ، امارات ، ہالينڈ ، الجزائر ، افغانستان اور پاكستان سے تعلق ركھنے والے ۲۴ قاری سيمی فائنل راؤنڈ میں پہنچے تھے كہ جس كے بعد فائنل راؤنڈ میں مصر ، عراق ، ايران اور پاكستان كے قاری پہلی پانچ پوزيشنیں حاصل كر كے انعام و اكرام كے مستحق قرار پائے ۔
قابل ذكر ہے كہ مصری قاری عزت راشد نے ۱۰۰ میں سے ۸۹ پوائنٹس حاصل كر كے امسال پہلی پوزيشن حاصل كی ۔
852695
نظرات بینندگان
captcha