بين الاقوامی قاری «جهانبخش فرجی»، نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے پہلے قرآن كريم كے لحن عربی میں قرائت كرنے كے سبب كی طرف اشارہ كيا اور كہا : فن قرائت میں لحن سے مراد آواز ہے يعنی قرآن كريم كے نغموں كی آواز كہ جو منہ سے نكلتی ہے اور سامع كے كانوں تك پہنچتی ہے ، فن قرائت میں لحن صرف عربی ہونا چاہئیے جبكہ غير عربی يا غير قرآنی عربی الحان سے استفادہ كرنا خواہ كسی بھی غرض سے ہو ، منع ہے ۔
861040