ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق جرمنی میں مصروف عمل «ترويج سلام»(Salam Förderverein) اور «شوری ائمه جماعات و علمائے مسلمان»(Der Rat der Imame und Gelehrte in Deutschland) قومی سطح كے قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد كر رہی ہے اور اس میں پوزيشن لينے والوں كو ۵۰ ہزار يورو كے لگ بھگ نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔
ان مقابلوں كے لیے چھ گروپ تشكيل دئیے گئے ہیں اور ان مقابلوں میں شركت كے لیے مرد حضرات ، خواتين اور نوجوان ، ۳۰ نومبر بروز بدھ تك اپنے نام درج كروا سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مقابلوں كا فائنل راونڈ ۲۵ دسمبر بروز اتوار كو «بُن» شہر میں منعقد ہو گا ۔
893908