ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق نویں بين الاقوامی خواتين قرانی محققين سيمينار كے ايجوكيشنل كنوينئر حجت الاسلام و المسلمين محمد عبد الھيان نے ۱۷ نومبر جمعرات كو سيمينار كی رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا : اب تك قم میں سيمينار كے سيكرٹریٹ كو آٹھ ہزار سے زائد مقالات موصول ہو چكے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : خواتين كے آٹھ ہزار مقالات كو مرد حضرات كے مجموعہ مقالات میں شامل كيا جائے تو كل قرآنی مقالات كی تعداد ڈیڑھ لاكھ تك جا پہنچتی ہے اور ان مقالات كا مجموعہ ايك بہت بڑے انسائيكلو پیڈيا كی شكل اختيار كر چكا ہے ۔
899960