ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايرانی ریڈيو قرآن كے مدير محمد زادہ نے نویں خاتون قرآنی محققين انٹرنيشنل سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے قرآنی آيات و احاديث كی روشنی میں حفظ قران كريم كی اہميت پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے مزيد كہا : خداوند عالم قرآن كريم میں فرماتا ہے كہ ہم نے قرآن كو ذكر كے لیے آسان كر ديا ہے البتہ یہ سوال باقی ہے كہ اس آسانی كا سبب كيا ہے ۔
ايرانی ریڈيو قرآن كے مدير نے واضح كيا : اس سوال كا جواب قرآن خود دے رہا ہے كہ قرآن كريم كی ثقالت و سنگينی پيغمبر اكرم (ص)كے وجود كی بركت سے آسان و سہل ہو گئی ہے ۔
899931