ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تہران كے مئير محمد باقر قاليباف نے كل صبح " نویں بين الاقوامی خاتون محققين سيمينار" سے خطاب كرتے ہوئے " زمانہ جنگ میں قرآنی تعليمات كا كردار" كے عنوان سے خطاب كيا ۔
انہوں نے خيال ظاہر كيا : یہ سيمينار دو جہتوں سے انتہائی اہم ہے اور اس كا تجزیہ و تحليل كيا جائے ايك تو یہ كہ اس كا موضوع قرآن ہے جو الہی قانون اور نظام حيات ہے اور دوسرا امر یہ ہے كہ قرآنی خواتين خاندان اور سماج میں ايك انتہائی بنيادی كردار كی حامل ہوتی ہیں ۔
899870