قرآنی فعاليتوں كا گروپ : نویں بين الاقوامی قرآنی خاتون محققين سيمينار كے ايجوكيشنل كنونئير نے كہا : امسال زيادہ تر ان ممالك سے خواتين كو مدعو كيا گيا ہے كہ جہاں اسلامی بيداری تيزی سے پھيل رہی ہے اور اس سيمينار كے ذريعے سے ان خواتين كو ايران كی قرآنی فعاليتوں كے ساتھ ساتھ عالم اسلام كی ديگر خواتين كے ساتھ بھی آشنائی كا موقع ملا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق بين الاقوامی خاتون قرآنی محققين سيمينار كے ايجوكيشنل كنوينئر حجت الاسلام و المسلمين عبد اللھيان نے زور دے كر كہا : امسال زيادہ توجہ ان ممالك پر دی گئی ہے كہ جہاں اسلامی بيداری كی لہر موجزن ہے چنانچہ مصر ، تيونس اور بحرين سے خاتون محققين كی شركت يقينی بنانے كے لیے اعلی سفارتی ذرائع كو بروئے كار لايا گيا ہے ۔
لالہ افتخاری نے واضح كيا : خطے كے ممالك میں اسلامی بيداری ايجاد كرنے كے حوالے سے خواتين كا كردار سب پر عياں ہے اور ايسی خواتين ايك بہت بڑا سرمایہ ہیں ۔
900189