ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں مؤسسہ القرآن كے سربراہ مسعود احمد اور انسٹی ٹيوٹ كے جنرل سيكرٹری ضياء الحسن كے علاوہ معروف مقامی شخصيات «عبدالرؤف»، «نياز احمد»، «قمر عالم»، «مجيب قدوايی» اور دينی مفكرين نے بھی شركت كی ۔
اس تقريب میں مؤسسہ القران میں اعلی كاركردگی دكھانے والے طلبہ كو انعام و اكرام اور اعزازی اسناد سے نوازا گيا ۔
پروگرام كا آغاز قاری رياض احمد نے تلاوت سے كيا كہ جس كے بعد ہندی خطيب شبير احمد ندوی نے اپنے خطاب كے دوران كہا : صرف دين اسلام ہی زندگی كے تمام مراحل میں ہر انسان كے لیے ايك مكمل ضابطہ حيات ہے ۔
899506