قطر ؛ چھٹے قومی حفظ قرآن مقابلوں كا انعقاد

IQNA

قطر ؛ چھٹے قومی حفظ قرآن مقابلوں كا انعقاد

13:21 - November 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2225339
بين الاقوامی گروپ : چھٹے «شيخ غانم بن علی آل ثانی» حفظ قرآن انعامی مقابلوں كا انعقاد يكم دسمبر ۲۰۱۱ء كو قطر میں ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطر كے قرآنی مدرسوں میں زير تعليم ۱۶۲۵ طلبہ و طالبات نے چھٹے بين الاقوامی شيخ غانم قرآنی مقابلوں كے لیے اپنے ناموں كا اندراج كروا ديا ہے كہ جن میں سے ۱۰۵۶ طلاب كے درميان قطر كی وزارت مذہبی امور سے منسلك ۸۳ قرآنی سنٹرز میں مقابلے ہوں گے جبكہ ۵۶۹ طالبات كے مقابلے علاقہ وعب میں لڑكيوں كے لیے مخصوص قرآنی سنٹر "موزہ بنت محمد " میں منعقد ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے قطر كی وزارت مذہبی امور كے ساتھ منسلك قرآنی مراكز كے طلبہ و طالبات كے لیے مخصوص ہیں ۔
901290
نظرات بینندگان
captcha