ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب ۱۸ نومبر جمعۃ المبارك كو روز تعليم كی مناسبت سے شہر كے معروف قاری استاد بلال كی تلاوت سے شروع ہوئی ۔
تقريب سے خطاب كرتے ہوئے شہر كے مفتی مولانا زاہد علی نے كہا : مولانا آزاد قران كريم كے نماياں ترين اور معتبر ترين ہندوستانی مفسر تھے ۔
اس كے بعد مقامی دينی اور سياسی شخصيات نے مولانا آزاد كی سياسی سرگرميوں اور علمی آثار پر تفصيل سے روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج تحسين پيش كيا ۔
901204