ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «siliconindia»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس موبائل فون كا ماڈل «MQ3500» ہے اور اس میں دو سيم كارڈ كے علاوہ قرآن كريم كا كامل متن ، ۳۱ اسلامی كتب ، ۷ معروف قراء كی تلاوت ، يومیہ نماز كے اوقات میں خودكار سائلينٹ سسٹم، ۲۹ زبانوں میں قرآن كريم كا ترجمہ ، اسلامی دعائیں ، قرآن كريم كی تفسيریں اور پيغمبر اكرم (ص)كی احاديث شامل كی گئی ہیں ۔
تلمول كمپنی كے بانی «انوج كانيش»، نے بتايا : یہ سب سے پہلا موبائل فون ہے جو ہندوستانی مسلمانوں كی ضروريات كے پيش نظر ڈيزائن كيا گيا ہے اور مسلمانوں كی جانب سے اس كا بھرپور خير مقدم ديكھنے میں آيا ہے ۔
902972