رعد عدنان شذر الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : ماہ محرم كی مناسبت سے عراق كے مختلف شہروں میں مصروف عمل قرآنی انسٹی ٹيوٹس نے قرآنی مقابلے ، سيمينار اور قرآنی محفلیں منعقد كرنے كی خبر دی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہر سال محرم كے ايام میں عراق كے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس مختلف انجمنوں كے تعاون سے شايان شان طريقے سے منعقد كیے جاتے ہیں اور اب بھی عراق كے مختلف شہروں میں عزاداری شروع ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہر سال ايام محرم كے دوران عراق میں ماتمی دستوں اور سوگوار مومنين كی شركت سے عزاداری منعقد ہوتی ہے ۔
904854