فلسطين ؛ خواتين سے مخصوص تجويد قرآن كورس كا افتتاح

IQNA

فلسطين ؛ خواتين سے مخصوص تجويد قرآن كورس كا افتتاح

12:40 - December 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2232730
بين الاقوامی گروپ : خواتين سے مخصوص احكام قرائت و تجويد كورس ۲۹ نومبر منگل كو ادارہ كل امور خواتين وزارت اوقاف و امور دينی فلسطين كے زير اہتمام نابلس شہر میں شروع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «دنيا الوطن» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تعليمی شارٹ كورس كہ جو خواتين اساتذہ كی تربيت كے لیے منعقد كيا گيا ہے ، سات ماہ تك جاری رہے گا ۔
ادارہ كے مدير «ميسر النوبانی»، نے اس بارے بتايا : یہ قرآنی كورس معاشرے میں تجويد اور قرائت كے معيار كو بہتر بنانے كی غرض سے منعقد كيا گيا ہے ۔
ميسر النوبانی نے احكام تجويد سيكھنے كی اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا : علم تجويد كا موضوع قرآن كريم كے كلمات اور حروف كی صحيح طور پر ادائيگی ہے اور یہ ايك اہم ترين قرانی علم ہے ۔
908804
نظرات بینندگان
captcha