ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم كے اس نسخہ میں زعفران اور چينی كے جوہر سے رنگ آميزی كی گئی ہے جبكہ اس كی قدمت ۳۰۰ سالہ ہے ۔
نمائش كے ايگزيكٹو نجلاء فلمبان نے اس بارے بتايا : نمائش میں پيش كردہ مصنوعات كا لوگوں نے بھر پور استقبال كيا ہے جبكہ دنيا بھر كے مختلف ہنرمندوں كے تاريخی اور قرآنی آثار اس نمائش میں پيش كیے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش میں امريكہ ، اٹلی ، فرانس اور سعودی عرب كے ہنرمندوں نے اپنے نفيس آثار پيش كیے ہیں ۔
909406