ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamic-events»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس شارٹ كورس میں فرانسيسی زبان بولنے والی مبتدی خواتين شركت كریں گی اور یہ اسلامك يونين سے منسلك خواتين كمیٹی كے زير اہتمام منعقد ہو گا ۔
اسلامك يونين بروكسل نے اعلان كيا ہے : كلام اللہ مجيد كی ناظرہ اور تجويد كے ساتھ تعليم پر مشتمل یہ شارٹ كورس ۲۰۱۲ء كی ابتدا سے ہر ہفتے كو مقامی وقت كے مطابق شام ۴ بجے سے ۶ بجے منعقد ہو گا اور اس كورس میں فرانسيسی زبان پر عبور ركھنے والے قاری اور علماء تدريس كے فرائض انجام دیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كورس كے دوران تجويد قرائت قرآن كريم حفص كی عاصم سے منقول قرائت كے مطابق ہو گی ۔
910546