فرانس میں حافظان قرآن كے اعزاز میں تقريب كا انعقاد

IQNA

فرانس میں حافظان قرآن كے اعزاز میں تقريب كا انعقاد

14:02 - December 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2235992
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كے حفاظ كل كے اعزاز میں فرانس كے دار الحكومت «سن ـ دنيس» میں ايك تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «IESH»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفاظ كرام كے اعزاز میں یہ تقريب كل «سن ـ دنيس»(Saint-Denis) كے علوم انسانی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد كی گئی ۔
اس تقريب كے دوران تين سال میں مكمل قرآن حفط كرنے والے انسٹی ٹيوٹ كے بارہ طلبہ كو انعام و اكرام سے نوازا گيا ۔
علوم انسانی انسٹی ٹيوٹ يورپ نے حفاظ كرام كو بيش بہا قيمتی انعامات كے ساتھ ساتھ اعزازی سرٹيفيكیٹ سے بھی نوزا ہے جبكہ تقريب میں ممتاز دينی و سماجی شخصيات بھی شريك تھیں ۔
قابل ذكر ہے كہ الازھر يونيورسٹی كے مایہ ناز حافظ اور قاری شيخ احمد عيسی اس تقريب كے مہمان خصوصی تھے ۔
912224
نظرات بینندگان
captcha