ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "البيان" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام ۸ دسمبر بدھ كو جائزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام منعقد كيا گيا اور اس میں «الحافظ المواطن» قرآنی مقابلوں كے شركا كو انعام و اكرام سے نوازا گيا ۔
«الحافظ المواطن» قرآنی مقابلے ۲۶ نومبر بروز ہفتہ كو امارات میں شروع ہوئے تھے كہ جس میں جيوری كے فرائض مرد حضرات كے لیے «جاسم الأميری» اور «ابراهيم المنصوری»، نے انجام ديئے تھے جبكہ خواتين كی جيوری كمیٹی «خولة حسن الحمادی» اور «مروة سعد لاشين»، پر مشتمل تھی ۔
912212