ضمير قرآنی انسٹی ٹيوٹ كے انچارج مہدی زارعی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : ہمارے سنٹر كا ہدف ايرانی طرز پر قرآنی پروگرام تخليق كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی ممالك نے چين كے اندر قرآنی تعليمات كی ترويج كے لیے خاطر خواہ اقدامات انجام دئیے ہیں ليكن افسوسناك امر یہ ہے كہ ابھی تك چين میں جديد قرآنی پروگرام تخليق كرنے كے لیے كوئی شيعہ انسٹی ٹيوٹ تاسيس نہیں كيا گيا تھا پس ہم نے اس خلا كا احساس كرتے ہوئے ضمير قرآنی سنٹر كی نگرانی میں اس قرآنی مركز كا سنگ بنياد ركھا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامی انسٹی ٹيوٹ ضمير نے گوانجو میں مقيم ايرانيوں كے تعاون سے حفظ قرآن كريم كے حوالے سے اپنی فعاليت كا آغاز كر ديا ہے ۔
917681