ارمنستان میں يوم "زبان عربی ؛ زبان قرآن" منايا گيا

IQNA

ارمنستان میں يوم "زبان عربی ؛ زبان قرآن" منايا گيا

18:20 - December 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2241654
سياسی و اجتماعی گروپ : جمہوریہ ارمنستان كے دار الحكومت ايروان میں واقع اقوام متحدہ آفس میں "زبان عربی ؛ زبان قرآن" كے عنوان سے ايك تقريب منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ سنٹرل ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں كہ جو اقوام متحدہ ايروان كے زير اہتمام منعقد ہوئی ، مصر و شام كے ارمنستان میں سفارتی عملے كے علاوہ ماہرين ، اساتذہ اور سركاری يونيورسٹی كے طلبہ نے بڑی تعداد میں شركت كی ۔
۱۵ دسمبر كو منعقد ہونے والی اس تقريب میں عربی زبان كے دين اسلام میں كردار اور اسے سے مربوط مسائل و موضوعات سے متعلق بحث و تمحيص كی گئی ۔
قابل ذكر ہے كہ آج پوری دنيا میں تقريبا تين سو ملين لوگ عربی بولتے ہیں اور تقريبا چاليس ملين لوگ عربی كو سيكينڈ ليكنگوئج كے طور پر استعمال كرتے ہیں ۔
917639
نظرات بینندگان
captcha