ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں كہ جو لاہور میں ايرانی قونصلیٹ كے زير اہتمام منعقد ہوئی تھی ، يونيورسٹی انتظامیہ كمیٹی كے مسئول نے كہا : اللہ تعالی نے مسلمانوں كی ہدايت كے لیے قران كريم كو نازل فرمايا ہے اور مسلمان قرآن اور سيرت طيبہ پر ہی عمل پيرا ہو كر كمال حاصل كر سكتے ہیں اور چونكہ طلبہ ہی مستقبل كے معمار ہیں اس لیے انہیں سب سے زيادہ قران كريم سے مانوس ہونا چاہئیے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحمد اللہ اسلامی جمہوریہ ايران نے حالیہ برسوں میں قرآنی تعليمات عام كرنے كے لیے بہت سے شايان شان اقدامات كیے ہیں اور اسی طرح ايرانی قاری بھی قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے انتہائی مؤثر كردار ادا كر رہے ہیں ۔
918256