ہندوستان ؛ "تلاوت و تجويد قرآن" وركشاپ كا اختتام

IQNA

ہندوستان ؛ "تلاوت و تجويد قرآن" وركشاپ كا اختتام

20:23 - December 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2241687
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : تلاوت و تجويد قرآن كريم كے عنوان سے یہ تربيتی وركشاپ خانہ فرہنگ ايران دہلی نو كے زير اہتمام منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ تربيتی وركشاپ گزشتہ سالوں كی طرح امسال بھی دہلی میں منعقد كی گئی اور اس كے اختتامی اجلاس میں ايران كے بين الاقوامی قاری محمد كاظم نداف نے قرآن كريم كی چند آيات بھی قرائت كیں ۔
ياد رہے یہ وركشاپ ہندوستان كے مختلف دينی مدارس سے تعلق ركھنے والے ۲۱ سال سے زيادہ عمر كے طلاب كے لیے مخصوص تھی اور شركا نے ماہر اساتذہ كی زير نگرانی قرائت كے فنون ، تجويد اور وقف سے مربوط قواعد سے آشنائی حاصل كی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ وركشاپ ۲۸ نومبر سے ۱۶ دسمبر تك جاری رہی ۔
917550
نظرات بینندگان
captcha