سعودی عرب ؛ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے دن ۴۵ اميدواروں میں مقابلہ

IQNA

سعودی عرب ؛ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے دن ۴۵ اميدواروں میں مقابلہ

23:58 - December 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2242443
بين الاقوامی گروپ : مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے ۴۵ اميدواروں نے ۱۸ دسمبر كو تيسویں بين الاقوامی حفظ ، تجويد و تفسير قرآن سعودی مقابلوں میں ايك دوسرے كے ساتھ رقابت میں حصہ ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ ALQURAN كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے وزارت امور اسلامی ، اوقاف ، تبليغات و ارشاد سعودیہ كے زير اہتمام عربی اور اسلامی ممالك كے ۱۶۱ اميدواروں كی شركت سے شروع ہوئے ہیں ۔
ان مقابلوں كے پہلے دن مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے ۴۵ اميدواروں نے ايك دوسرے كے ساتھ رقابت میں حصہ ليا كہ جس كا آغاز ديوان وقف سنی عراق كے نمائندے سامر موفق عبيد الكبيسی نے حفظ كل كے شعبہ میں رقابت سے كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے مسجد الحرام میں ايك ہفتہ تك جاری رہیں گے ۔
918840
نظرات بینندگان
captcha