ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار اسلامی دنيا كے مفكرين ، علماء ، حكومتی و غير حكومتی اداروں كے نمائندوں اور مسلم ممالك كے نمائندوں كی شركت كے ساتھ منعقد كيا گيا ۔
اس كانفرنس كا افتتاح سوڈان كے نائب صدر علی عثمان محمد طہ نے كيا جبكہ اس كا اختتام صدر عمر حسن احمد بشير كی خصوصی شركت اور قرآنی سرگرم كاركنوں كی تجليل و تكريم كے ساتھ كيا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سيمينار میں متنوع قرآنی موضوعات پر اہل قلم نے اپنے علمی مقالات پيش كیے كہ جن كا خاطر خواہ استقبال ديكھنے میں آيا ہے ۔
918592