تفسير قرآن كريم میں امام موسی صدر كا شيوہ استنطاقی ہے

IQNA

تفسير قرآن كريم میں امام موسی صدر كا شيوہ استنطاقی ہے

19:53 - December 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2247331
بين الاقوامی گروپ : قرآن اور آيات كی تفسير میں امام موسی صدر كا شيوہ علاقائی يا فرقہ وارانہ نہیں ہے ؛ انہوں نے سعی كی كہ اپنے زمانے كے سوالات كا استنطاقی روش كے تحت قرآن سے جواب تلاش كر كے عصر حاضر كی زبان كے ساتھ كلام كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تہران شہر كی شوری كے ركن احمد مسجد جامعی نے كل ۲۷ دسمبر بوقت عصر كو امام موسی صدر كے تفسيری گفتار كی تقريب رونمائی سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : امام موسی صدر ايسے حالات میں ايران كے سماجی ميدان میں اترے كہ جب انقلابی تصورات بالكل تازہ تھے اور شدت پسند قوم پرستوں كی كوشش تھی كہ اسلام كے بعد ايران كی حيثيت پر سوالیہ نشان لگائیں اور ان كے شبہات كا جواب دينے كے لیے علمائے دين كو وسيع مطالعات كی ضرورت تھی ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام موسی صدر اس پيچيدہ صورتحال میں ايران كے سماج میں ظاہر ہوئے اور انہوں نے اسلامی افكار كو معاشرے كے مختلف گروہوں كے ساتھ مذاكرات كر كے عملی طور پر نافذ كيا جس سے دشمن خاموش ہو گيا۔
924296
نظرات بینندگان
captcha