ايرانی حافظ كی سوڈان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے لیے روانگی

IQNA

ايرانی حافظ كی سوڈان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے لیے روانگی

19:50 - December 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2247337
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : ايرانی حافظ محمد مھدی حق گويان جنوری كے آخر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے سوڈان كا دورہ كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سوڈان بين الاقوامی قرآنی مقابلے انجمن قرآن كريم كے زير اہتمام جنوری ۲۰۱۲ء كے آخر میں منعقد ہوں گے ۔
ادارہ اوقاف و امور خيریہ كی جانب سے نوجوان حافظ محمد مھدی حق گويان ان مقابلوں كے لیے منتخب كیے گئے ہیں اور انہیں بين الاقوامی مقابلوں میں روانہ كرنے كے لیے ضروری انتظامات كیے جا رہے ہیں ۔
حق گويان كی عمر ۱۴ برس ہے اور انہوں نے آٹھ سالوں میں حفظ قرآن كريم كا آغاز كيا تھا جبكہ دو سال كی مدت میں اسے پایہ تكميل تك پہنچانے میں كامياب ہو گئے تھے ۔
قابل ذكر ہے كہ حق گويان اب تك متعدد قرآنی مقابلوں میں اعلی پوزيشنیں حاصل كر چكے ہیں ۔
924332
نظرات بینندگان
captcha