بين الاقوامی گروپ : عراقی پارليمنٹ كے نمائندے حجت الاسلام و المسلمين محمد مہدی الناصری نے "قرآنی ثقافت كی ترويج میں ذرائع ابلاغ كا كردار" كے عنوان سے عراقی شہر ناصریہ كے ادبيات كالج میں منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی وسيع قرآنی فعاليتوں كو خراج تحسين پيش كيا ہے ۔