ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «الشروق» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انگريزی زبان میں شايع شدہ اس جديد ترجمے میں قرآن كريم كی مختلف قرائتوں كو ملحوظ خاطر ركھا گيا ہے اور اس ترجمے كو الازھر سے منسلك ادارہ مجمع تحقيقات اسلامی كی نگرانی میں شايع كيا گيا ہے ۔
یہ ترجمہ قرآن احمد حامد مرحوم نے شروع كيا تھا ليكن پانچواں حصہ مكمل كرنے كے بعد وہ انتقال فرما گئے تھے اور ان كی وفات كے بعد ان كے لائق فرزند محمد حامد نے باپ كے ترجمے كو پایہ تكميل تك پہنچايا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ محمد حامد اپنے والد احمد حامد كی طرح انتہائی قابل ڈاكٹر ہیں اور وہ فوجی اكیڈيمی كے سابق سربراہ بھی ہیں ۔
925510