ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «arabic1.people.com»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں چين كے ۲۳ صوبوں اور خود مختار علاقے سے ۶۰ قاريوں نے شركت كی ۔
ان مقابلوں میں مختلف قوموں ؛ «هوی»، «ويگور»، «قزاق» اور «شالا» سے تعلق ركھنے والے قاريوں نے رشتہ تلاوت قرآن میں ايك دوسرے كے ساتھ مقابلہ كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں چين كے صوبہ «هنان» كے شہر «شينگيانگ» سے تعلق ركھنے والے قاری «والی محسوتی» نے پہلی پوزيشن حاصل كی ۔
925497