ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكش كی وزارت اوقاف و دينی امور نے كہا ہے كہ ساتویں بين الاقوامی حفظ و قرائت قرآنی مقابلے پيغمبر اكرم (ص) كے يوم ولادت كی مناسبت سے كاسابلانكا میں منعقد ہوں گے ۔
مراكشی وزارت اوقاف و دينی امور نے مزيد كہا: ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب مختلف ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰:۳۰ بجے مسجد حسن دوم كاسا بلانكا میں منعقد ہو گی ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كے لیے جيوری كمیٹی ليبيا ، مصر ، سعودی عرب اور اردن كے منصفين پر مشتمل ہو گی ۔
926114