تركی اور اردو زبانوں میں قرآنی سافٹ وئيرز دستياب

IQNA

تركی اور اردو زبانوں میں قرآنی سافٹ وئيرز دستياب

11:40 - January 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2250389
بين الاقوامی گروپ : اسلامی ديجیٹل سافٹ وئير تيار كرنے والی كمپنی «زاكسل»(Zoxell) كہ جس كے دفاتر شارجہ ، ہانگ كانگ اور چين كے شہر شن ژن میں واقع ہیں ، نے تركی اور اردو زبانوں میں متنوع قرآنی سافٹ وئيرز تيار كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «android-apps»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سافٹ وئيرز قرآن كريم كے عربی متن ، قرآن كريم كے تركی اور اردو تراجم اور بين الاقوامی نماياں قاريوں كی قرائت پر مشتمل ہیں ۔
قرآن كريم كے عربی متن كی ترجمے میں تبديلی ، متن كے رنگ كی تغيير ، ترجمے كے بغير عربی متن اور متن و ترجمہ كو ايك ساتھ مشاہدہ كرنا اس قرآنی سافٹ وئيرز كی خصوصيات میں شامل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ سافٹ وئير خود كار طريقے سے آن لائن اپ ڈیٹ ہونے كی صلاحيت بھی ركھتے ہیں ۔
927322
نظرات بینندگان
captcha