ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے موريطانیہ كی خبر رساں ايجنسی (ami)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «الامانات المقدسة» كے عنوان سے یہ نمائش ۲ جنوری كو ترك ثقافتی مركز حراء كے تعاون سے شروع ہوئی اور یہ نمائش ۱۵ جنوری تك جاری رہے گی ۔
اس نمائش میں قرآن كريم كے صفحات كی فل سائز تصاوير كہ جن كا تعلق تاريخی اعتبار سے زمانہ پيغمبر (ص) كے ساتھ ہے ، عامۃ الناس كے لیے پيش كی گئی ہیں ۔
اس نمائش میں حضرت يوسف (ع) سے منسوب عمامہ ، حضرت موسی (ع) سے منسوب عصا بھی نمائش كے لیے ركھے گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش میں اسلامی رسم الخط كے قديم اور نادر نمونے بھی ركھے گئے ہیں ۔
928015