قطر ؛ بچوں كے لیے مخصوص حفظ قرآن كريم مقابلوں میں نماياں كاركردگی پيش كرنے والوں كی تجليل

IQNA

قطر ؛ بچوں كے لیے مخصوص حفظ قرآن كريم مقابلوں میں نماياں كاركردگی پيش كرنے والوں كی تجليل

10:04 - January 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2251637
بين الاقوامی گروپ : تاج الوقار انسٹی ٹيوٹ قطر كے زير اہتمام بچوں كے ساتھ مخصوص «النبأ لبراعم الهدی» كے نام سے ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں میں پوزيشن ہولڈرز كے اعزاز میں تقريب منعقد كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے قطر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاج الوقار حفظ قرآن انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام بچوں كے لیے مخصوص ان قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب كل ۴ جنوری كو منعقد كی گئی ۔
تاج الوقار انسٹی ٹيوٹ نے ان مقابلوں میں شريك ساٹھ اميدواروں كو پانچ گروہوں پر تقسيم كيا تھا كہ جن پر علماء ، قرآنی اساتذہ اور تربيتی مراكز كی براہ راست نظارت تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے ۸ سال سے ۱۲ سال تك كی عمر كے بچوں كے لیے مخصوص تھے ۔
928887
نظرات بینندگان
captcha