ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «دنيا الوطن» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے وزير اوقاف و امور دين «محمود الهباش»، نے منصورہ كے علاقے میں واقع دار الايمان پبلشرز كا شايع كردہ قرآن كريم پرنٹنگ اغلاط كے باعث ضبط كرنے كا حكم ديا ہے ۔
الهباش نے واضح كيا كہ كتاب «صفوة التفاسير» كے صفحه 317 پر موجود سوره «نور»كی آيت 58: (یَا أَیُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِیَسْتَأْذِنكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَیْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِن قَبْلِ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِیَابَكُم مِّنَ الظَّهِيرَةِ وَمِن بَعْدِ صَلَاةِ الْعِشَاء ثَلَاثُ عَوْرَاتٍ لَّكُمْ لَیْسَ عَلَیْكُمْ وَلَا عَلَیْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ طَوَّافُونَ عَلَیْكُم بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ كَذَلِكَ یُبَیِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآیَاتِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ) میں كلمہ "الَّذِينَ" محذوف ہے ۔
انہوں نے اسی طرح اس كتاب میں موجود بعض ديگر قرآنی اغلاط كی جانب بھی اشارہ كيا ۔
929911