ملائشيا میں سونے سے مزين قرآن كی نمائش

IQNA

ملائشيا میں سونے سے مزين قرآن كی نمائش

11:23 - January 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2254555
بين الاقوامی گروپ : سونے سے مزين ايك قديمی قرآن كريم پہلی مرتبہ ملائشيا كے صوبہ «ترنگانو» میں نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «The Star»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صوبہ ترنگالو كے ميوزيم انچارج نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ سونے سے مزين قرآن مجيد ايك شاہكار اسلامی اثر ہے اور اسے چھ ماہ تك جاری رہنے والی اس نمائش میں منظر عام پر لايا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس قرآن مجيد كی قدمت ۵۰۰ سالہ ہے اور یہ چين میں شہنشاہ مينگ كے دور حكومت سے متعلق ہے ۔
محمد يوسف نے مزيد بتايا كہ اس قرآن كريم كو عثمانی دور حكومت میں خط نسخ سے استفادہ كرتے ہوئے تحرير كيا گيا تھا اور اس كے بعد یہ قرآن كريم عالم اسلام كے ايك معروف عالم مشرقی تركستان لے آئے تھے ۔
931601
نظرات بینندگان
captcha