سوڈان ؛ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سوڈان ؛ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

11:14 - January 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2254557
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : تيسرے بين الاقوامی قرآنی مقابلے اسلامی جمہوریہ ايران سميت ۳۰ سے زائد ممالك كی شركت سے سوڈان كے دار الحكومت خرطوم میں منعقد ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامك ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سوڈان كے تيسرے بين الاقوامی قرآن كريم مقابلے انجمن قرآن كريم كے زير اہتمام ۱۶ جنوری بروز سوموار سے ايك ہفتے كے لیے منعقد ہوں گے ۔
ان مقابلوں میں ۵۷ اسلامی مماك سے تعلق ركھنے والے ۲۵۰ قاری اور حفاظ كرام شركت كریں گے كہ جن میں سے ايران ، شام ، عراق ، كويت ، سعودی عرب ، تركی ، مصر ، ليبيا ، قطر ، امارات ، تيونس ، ايتھوپيا ، جنوبی افريقا ، چاڈ اور سينيگال كے نام قابل ذكر ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے سوڈان میں قونصلیٹ حجت الاسلام سيد حامد ملكوتی نے اس بارے كہا : سوڈان قرآن كا گہوارہ ہے اور یہاں انتہائی وسيع پيمانے پر قرآنی سرگرمياں انجام دی جاتی ہیں ۔
931658
نظرات بینندگان
captcha