قرآن كريم كے جاپانی مترجم كا انتقال

IQNA

قرآن كريم كے جاپانی مترجم كا انتقال

12:58 - January 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2255458
بين الاقوامی گروپ : جاپان كے شيعہ قرآنی مترجم اور متعدد اسلامی كتابوں كے مؤلف محمد قائم صفا فوميو ساوادا وفات پا گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مجمع جھانی اھل بيت (ع) كے شعبہ تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجمع سيكرٹری جنرل حجت الاسلام عباس علی اختری نے 10 جنوری كو مجمع جھانی اھل بيت (ع) كی جنرل اسمبلی كے ركن اور معروف جاپانی دانشور فوميو ساوادا كی وفات پر گہرے دكھ اور غم كا اظہار كيا ہے ۔
انہوں نے اپنے تعزيتی پيغام میں اس عظيم دانشور كی خدمات كو سراہتے ہوئے كہا : بلا شك و ترديد ان كے عظيم آثار بالخصوص قرآن كريم كا جاپانی ترجمہ اور مرحوم كے لائق شاگرد ان كا نام اسلامی شخصيات كے زمرے میں زندہ ركھیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ مرحوم كے بیٹے حجت الاسلام و المسلين ابراھيم تاتسو ايچی ساوادا ٹوكيو میں مجمع جھانی اھل بيت (ع) كے نمائندے ہیں ۔
933313
نظرات بینندگان
captcha