حجت الاسلام محمد نقدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے ثقافتی انسٹیٹيوٹ ترجمان كی كاركردگی كا ذكر كرتے ہوئے كہا : ترجمان ثقافتی انسٹی ٹيوٹ نے انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد دنيا كی چھ زندہ زبانوں انگريزی،فرانسيسی،تركی، آذری،اسپانوی اور چينی میں قرآن مجيد كے تراجم شائع كیے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : قرآن كريم كے ايك جلدی اردو ترجمے كی خصوصيت یہ ہے كہ اس میں شيعہ عالم دين آيت اللہ محسن نجفی كے ترجمے كے ساتھ ساتھ سنی عالم ابو الاعلی مودودی كا ترجمہ بھی شامل ہے ۔
932448