ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "امارات" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے حفظ قرآن سنٹر ابوظہبی كے زير اہتمام امور اسلام و اوقاف كمیٹی كے زير اہتمام امارات میں منعقد ہوں گے ۔
حفظ كل قرآن ، حفظ ۲۰ جزء، حفظ ۱۵ جزء، حفظ ۱۰ جزء ، حفظ ۵ جزء ، حفظ تين جزء اور حفظ دو جزء ان مقابلوں كے مختلف شعبے ہیں ۔
ان مقابلوں كے اختتام پر گزشتہ سال نماياں كاركردگی دكھانے والی قرآنی شخصيات كے اعزاز میں تقريب منعقد كی جائے گی اور اسی طرح ان مقابلوں میں بھی پوزيشن ہولڈرز كو انعام و اكرام كے علاوہ اعزازی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔
938259