سال ۲۰۱۲ء ؛ ۷۵۰ سرگرم قرآنی شخصيات كی حج بيت اللہ كے لیے روانگی

IQNA

سال ۲۰۱۲ء ؛ ۷۵۰ سرگرم قرآنی شخصيات كی حج بيت اللہ كے لیے روانگی

22:35 - January 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2260091
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : امور قرآنی میں وزير ثقافت و ارشاد اسلامی كے جانشين نے ۲۰۱۲ء میں ۷۵۰سرگرم قرآنی كاركنوں كے حج سے مشرف ہونے كی خبر دی ہے ۔
امور قرآنی میں وزير ثقافت و ارشاد اسلامی كے جانشين حجت الاسلام حميد محمدی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے سفر حج كے لیے قرآنی سرگرم شخصيات كے كوٹے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : قرآنی فعالان كے لیے مخصوص تمام كوٹہ قرعہ اندازی كی بنياد پر تقسيم كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : چونكہ شرائط پر پورا اترنے والے افراد كی تعداد كوٹے كی نسبت سينكڑوں گنا زيادہ ہے اس لیے ہمارے پاس قرعہ اندازی كے سوا كوئی راستہ نہیں ہے جبكہ وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی كے قرآنی كاركنوں كا كوٹہ تيس افراد ہیں ۔
938241
نظرات بینندگان
captcha