امريكا كی رياست ورجينيا میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

امريكا كی رياست ورجينيا میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد

23:44 - January 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2261653
بين الاقوامی گروپ : قرائت قرآن كريم مقابلوں كا ساتواں مرحلہ 24 مارچ ۲۰١۲ء كو امريكہ كی رياست ورجينيا كے شہر" رچمنڈ " میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " icva.com" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ہر سال ورجينيا كے اسلامی مركز كی كوششوں سے منعقد ہوتے ہیں ۔
ساتویں مرحلے كے شعبہ حفظ میں بڑی عمر كے سات گروپوں كے ساتھ ساتھ بچوں كے تين گروپوں اور قرائت كے شعبے میں ۱۶ سال سے بڑی عمر كے اميدواروں كے درميان مقابلے منعقد ہوں گے ۔
شعبہ حفظ میں شركاء كو پوائنٹس صحت حفظ ، صحيح تلفظ اور ترتيل كے ساتھ آيات پڑھنے كی صلاحيت كی بنياد پر دئیے جائیں گے ۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں كے اختتام پر ايك انعامی تقريب كے دوران كامياب شركاء میں انعامات تقسيم كیے جائیں گے۔
938848
نظرات بینندگان
captcha