ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "alnilin" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی " خرطوم جايزہ قرآن" مقابلوں میں نماياں كارگردگی دكھانے والے شركاء كے لیے اعزازی تقريب ۲۳ جنوری كو خرطوم كے "الصداقۃ" ہال میں منعقد كی گئی ہے ۔
اس تقريب میں شريك سوڈان كے صدر" عمر البشير" نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی " خرطوم جايرہ قرآن " كے مقابلوں كو ہر سال منعقد ہونا چاہيئے تاكہ یہ مقابلے ديگر بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے ہم پلہ ہو سكیں اور انتظامیہ كے تمام گروپوں كو بھی مالی اور انتظامی مدد كے ذريعے ان مقابلوں كی حمايت كرنا چاہيئے ۔
939610