غیرملکی قارئین کے لیے "باب قرآن "کے نام سے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت

IQNA

غیرملکی قارئین کے لیے "باب قرآن "کے نام سے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت

23:47 - January 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2263668
بین الاقوامی گروپ : " باب قرآن " بیرون ملک قارئین کے لیے ایک ایسا انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں قرآن کے مختلف موضوعات کو درجہ بندی کے تحت نکال کر ایک کتاب کی صورت میں تدوین کیا گیا ہے ۔
"قرآن کی جانب دریچہ" کتاب کے مؤلف "احمد مخملی" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ سے گفتگو کے دوران "باب قرآن " کتاب کی نگارش کے اہدف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی انقلاب سے پہلے بہت سے حقیقت کے متلاشی ایرانی جوان جو اس بات کو جاننا چاہتے تھے کہ قرآن نے کن مطالب اور موضوعات پر گفتتگو کی ہے ؟ ان کے پاس ایسے کم تعداد میں قرآنی نسخے موجود تھے جو صرف خستہ حال معانی اور ناقابل فہم ترجمے پر مشتمل تھے ۔
انہوں نے مزیر کہا : جب میں کام اور تعلیم کی غرض سے بیرون ملک تھا تو ثقافتی اور سیاسی تنظیموں جیسا کہ فلپائن میں مسلمان طلباء کی انجمن اور اسی طرح ایک لمبا عرصہ اسلامی سینٹر ٹوکیو (جاپان) میں شرکت کے دوران مجھے مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کی جانب سے انہیں سولات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا تھا جو ہمیشہ یہ سوال کرتے تھے کہ " تمہارے قرآن نے کن موضوعات پر بحث و تمحیص کی ہے اور تمہارے دین کی ضروری اور غیر ضروری چیزیں کون سی ہیں؟
قابل ذکر ہے کہ " باب قرآن" کو آیات کی تحقیق اور ان کو جمع کرنے کے بعد پانچ فصلوں میں تقسیم اور تدوین کیا گیا ہے ۔
940574
نظرات بینندگان
captcha